Welcome to Canada
The land of opportunities
The land of dreams come true
The land where we believe
Newcomers grew
There will be times
When you will miss your land
The place of your origin
Your roots, your parents
Perhaps the taste of your food
That might make you feel blue
But remember the big dreams
That are in your eyes now
The reasons for which you flew
Nineteen years ago, when I came here
There were only three things I knew
My family’s future, higher education and
Raising my children in a first world country
The search for a better peaceful life
That was long due
However, this peaceful life
Comes with a price
The price we were once ready to pay
The price paid by us few
We come from a different land
A different culture, with a different belief system
We look different
And we have different views
That’s why we might be treated differently
but remind them you are human too
Just like them, you are a daughter
A wife and a mother
Who is courageous and embodies her belief
Who is stronger than anyone
And is ready to be busy as a bee
You are the hope - the thing with feathers
Who protects and guards her own
The traditions and generations to come
You are the brightest
Who paves the way for you
A pillar of strength, a backbone
And everyone relies on you
It will take time for you to know others
And for them to know you
Others might be scared of you
Just like you are scared of them
Not knowing does give a fright
Not just to you but others too
But don’t let these hiccups
Let you down
You can be sad and miss what you have left
But remember you are here
Remember the dreams
You have in your eyes now
And make them your goals
To guide you through
Any hurdles that come along
Should not let you down
Because you chose this land
For your generation to prosper
to blossom and to grow!
Khulood Agha Khan
کینیڈا میں خوش آمدید
!میری پیاری مسلمان بہنوں ، السلام علیکم
مواقع کی سرزمین
خوابوں کی سرزمین جہاں خواب سچ ہوتے ہیں
وہ زمین جہاں ہم یقین رکھتے ہیں
نئے آنے والے آباد ہوں گے
ایسے بھی اوقات ہوں گے
جب آپ کو اپنی سر زمین یاد آئے گی
وہ جو آپ کی اصل کی جگہ
آپ کی جڑیں ، آپ کے والدین
شاید بچپن کے کھانے کا ذائقہ
یہ یادیں آپ کواداس کر سکتی ہیں
لیکن جو بڑے خواب آج آپ کی آنکھوں میں ھیں
انہیں یاد رکھیں
وہ وجوہات جن کی وجہ سے آپ یھاں آۓ
انیس سال پہلے ، جب میں یہاں آئ تھی
میں صرف تین چیزیں جانتی تھی
میرے خاندان کا مستقبل ، اعلیٰ تعلیم اور
دنیا کے ترقی یافتہ ملک میں میرے بچوں کی پرورش
بہتر پرامن زندگی کی تلاش
جو ان کا حق ہے
تاہم ، اس پرامن زندگی
کی اپنی ایک قیمت ہے
وہ قیمت جو ہم ادا کرنے کے لیے تیار تھے
قیمت ہم نے چند نے ادا کی
وہ قیمت جو ہم کبھی ادا کرنے کے لیے تیار تھے
قیمت ہم نے چند نے ادا کی
ہم ایک مختلف وطن سے آئے ہیں
جس کی ثقافت ، اور نظام عقیدہ مختلف ہے
ہم مختلف نظر آتے ہیں
اور ہمارے خیالات مختلف ہیں
یہی وجہ ہے کہ ہمارے ساتھ مختلف سلوک کیا جا تا ہے
لیکن انہیں یاد دلانا ضروری ہے کہ آپ بھی انسان ہیں
ان کی طرح آپ بھی بیٹی ہیں
ایک بیوی اور ایک ماں ہیں
جو بہادر ہے اور اپنے مضہب کی علمبردار ہے
جو کسی سے بھی زیادہ طاقتور ہے
اورھمیشہ تیزدم ہے
آپ آنے والی نسلوں کی امید ہیں
ان کی آس ہیں
جو اپنی اورآنے والی نسلیں اور روایات
سب کی حفاظت کرتی ہے
آپ سب سے روشن ہے
جو سب کے لیے راہ ہموار کرتی ہے
جو طاقت کا ستون ، ریڑھ کی ہڈی ہے
اور ہر کوئی آپ پر انحصارکرتا ہے
آپ کو دوسروں کو جاننے میں وقت لگے گا
اور ان کے لیے کہ وہ آپ کو جانیں
دوسرے آپ سے ایسے ہی ڈرتے ہیں
جیسے آپ ان سے ڈرتے ہیں
کسی کونہ جاننا خوف پیدا کرتا ہے
نہ صرف آپ کو بلکہ دوسروں کو بھی
لیکن ان رکاوٹوں کی وجہ سے
مایوس نہیں ہونا
آپ اداس ہو سکتے ہیں اور جو کچھ آپ نے چھوڑا ہے اسے یاد کر سکتے ہیں
لیکن یاد رکھیں کہ آپ یہاں ہیں
ان خوابوں کو یاد رکھیں
جو خواب آپ آنکوں میں لے کرآۓ ہیں
اور انہیں اپنا مقصد بنائیں
جو آپ کی رہنمائی کریں
جو بھی رکاوٹیں آئیں
آپ کو مایوس نہیں ہونا
کیونکہ آپ نے اس زمین کا انتخاب کیا ہے
تاکہ آپ کی نسل خوشحال ہو
پھولے اور پھلے !